افغانستان میں شادی کی تقریب میں خود کش حملہ ، 5افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

جلال آباد : مشرقی افغانستان کے صوبہ ننگرہار میںشادی کی ایک تقریب میں خود کش حملہ سے 5افراد جاںبحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جمعہ کو ایک خود کش حملہ آور نے شادی کی تقریب کے دوران خود کو دھماکہ اڑا لیا جس سے پانچ افراد موقع پر جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے ۔طالبان نے دھماکہ کی ذمہ داری قبول کر نے سے انکار کر دیا ہے ۔ ننگر ہار صوبے کے گورنر عطاء اللہ خوگیانی نے بتایا کہ صبح 8 بجے ایک خود کش بمبار نے شادی کی تقریب میں دھماکہ کیا جس کے نتیجہ میں پانچ افراد جاں بحق اور 40سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو ننگر ہارصوبے کے علاقائی ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے ۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp