کینیڈا کے طیارے کو دوران پرواز شدید جھٹکا،

ہوائی میں ہنگامی لینڈنگ، 35 افراد زخمی

اوٹاوا ۔ : کینیڈا کی پرواز کی امریکی ریاست ہوائی میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران 35 افراد زخمی ہو گئے۔ بھارتی اخبار کے مطابق فضائی کمپنی ایئر کینیڈا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کینیڈا کی پرواز اے سی33 جمعرات کو وینکوور سے آسٹریلوی شہر سڈنی جارہی تھی کہ امریکی ریاست ہوائی سی2 گھنٹے کے فاصلے پر طیارے کی بلندی اچانک کم ہونے کے باعث اسے شدید جھٹکا لگا اور جن مسافروں سے اس وقت بیلٹ نہیں باندھ رکھے تھے وہ طیارے کی چھت سے جا ٹکرائے۔
اس حادثہ کے بعد اورپرواز کا رخ جزائر ہوائی کے دارالحکومت ہونولو کی طرف موڑ دیا گیا جہاں طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی ۔طیارے میں 269 مسافر اور عملے کے 15ارکان سوار تھے جن میں سے تقریباً 35 افراد معمولی زخمی ہوئے ۔ کینیڈا کے ٹی وی چینل نے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے ترجمان کے حوالہ سے بتایا کہ یہ واقعہ ہونولو کے جنوب مغرب میں 36 ہزار فٹ کی بلندی پر پیش آیا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp