ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز، سرینا ولیمز اور سیمونا ہالپ فائنل میں داخل

لندن : سرینا ولیمز اور سیمونا ہالپ فتوحات برقرار رکھتے ہوئے سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں۔ ہالپ نے پہلی مرتبہ ومبلڈن اوپن فائنل تک رسائی حاصل کی ہے جبکہ سرینا ولیمز کو سات مرتبہ ومبلڈن اوپن چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہے۔ لندن میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز سیمی فائنلز میں شہرہ آفاق امریکن سٹار اور 23 مرتبہ کی گرینڈ سلیم چیمپئن سرینا ولیمز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی بربورا سٹرائیکووا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-2 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
رومانوی کھلاڑی سیمونا ہالپ نے یوکرینی کھلاڑی ایلینا سویتولینا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-3 سے شکست دے کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ سرینا ولیمز اور ہالپ کے درمیان فائنل ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp