وزیراعلی عثمان بزدار کاقومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان عبدالحمید حمیدی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

لاہور : وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان عبدالحمید حمیدی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے قومی کھیل ہاکی کے فروغ کیلئے عبدالحمید حمیدی مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ۔انہوںنے کہا کہ عبدالحمید حمیدی نے ہاکی کے کھیل کو عروج دیا۔ ان کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے کئی بین الاقوامی اعزازات حاصل کئے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp