شہباز شریف کامیر حاصل خان بزنجو کو ٹیلیفون ،چیئرمین سینیٹ کے عہدے کیلئے نامزدگی پر مبارکباد دی

پورا اعتماد ہے آپ بطور چیئرمین سینیٹ وفاق پاکستان کی مضبوطی کی علامت بن کر ابھریں گے ،صدر (ن) لیگ کی مکمل تعاون کی یقین دہانی

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے میر حاصل خان بزنجو کو ٹیلی فون کر کے چیئرمین سینیٹ کے عہدے کیلئے نامزدگی پر مبارکباد دی ۔ شہباز شریف نے میر حاصل خان بزنجو کو اپنی پارٹی کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ آپ کی کامیابی کے لیے بھرپور تعاون کریں گے ۔شہباز شریف نے کہا کہ پورا اعتماد ہے کہ آپ بطور چیئرمین سینیٹ وفاق پاکستان کی مضبوطی کی علامت بن کر ابھریں گے ۔آپ کی نامزدگی ایک نئی تاریخ کی صورت رقم ہوئی ہے ۔بلوچستان سے آپ کی نامزدگی وفاق پاکستان کی مضبوطی کے لئے ہے ،ہم آپ کی جمہوری خدمات کے معترف ہیں۔چاہتے ہیں آپ کے سیاسی تجربے سے ملک و قوم کو فائدہ ملے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp