ہائیکورٹ نے موسم گرما کی چھٹیوں کے تیسرے ہفتے کا ججز روسٹر جاری کر دیا

آئندہ ہفتے 15 سنگل جبکہ 5 ڈویژن بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے موسم گرما کی چھٹیوں کے تیسرے ہفتے کا ججز روسٹر جاری کر دیا۔قائمقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مامون رشید شیخ کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار نے ججز روسٹر جار ی کیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ ہفتے 15 سنگل جبکہ 5 ڈویژن بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے۔ جسٹس امین الدین خان اور جسٹس چوہدری محمد مسعود جہانگیر سول کیسز کی سماعت کریں گے، جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس فیصل زمان خان پر مشتمل بنچ ٹیکس، کمرشل اور بینکنگ کیسز ،جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل بنچ نیب سے متعلق مقدمات ،جسٹس شاہد جمیل خان اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی پر مشتمل بنچ انٹرا کورٹ اپیلیوں سمیت دیگر مقدمات اورجسٹس شہرام سرور اور جسٹس وحید خان پر مشتمل بنچ انسدادِ دہشتگردی کی اپیلوں سمیت دیگر مقدمات کی سماعت کرے گا ۔
تیسرے ہفتے کے ججز روسٹر پر عمل 15 جولائی سے ہو گا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp