ماسکو میں منعقد ہونے والی عالمی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت پر قومی اسمبلی کا ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کیا گیا ، اسپیکر قومی اسمبلی کی وضاحت

اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دورہ ماسکو اور برطانیہ کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو میں منعقد ہونے والی عالمی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت پر قومی اسمبلی کا ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کیا گیا ۔اسپیکر نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہاکہ یکم سے پانچ جولائی تک دورہ ماسکو کے آفیشل دورے پر جیب سے اخراجات برداشت کئے۔ انہوںنے کہاکہ اس وقت میں برطانیہ میں اپنی فیملی سے بھی ذاتی اخراجات پر ملنے آیا ہوں۔اسد قیصر نے کہاکہ قومی اسمبلی کی تاریخ میں پہلے بار ہوا ہے کہ سرکاری دورے پر بھی کسی نے ذاتی طور پر خرچہ کیاہو ۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp