ڈاکٹر ظفر مرز اکا اسلام آباد کیپٹل کے ہیلتھ کیئر سسٹم کو ماڈل ہیلتھ کیئر سسٹم بنانے کا اعلان

صحت کے شعبے میں حقیقی معنوں میں انقلابی تبدیلیاں لا رہے ہیں، ہر ماہ میں اس بنیادی ہیلتھ سنٹر کا دورہ کروں گا خود جاری آصلاحات اور ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ کروں گا، معارن خصوصی برائے صحت کی گفتگو

اسلام آباد : وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرز انے اسلام آباد کیپٹل کے ہیلتھ کیئر سسٹم کو ماڈل ہیلتھ کیئر سسٹم بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں حقیقی معنوں میں انقلابی تبدیلیاں لا رہے ہیں، ہر ماہ میں اس بنیادی ہیلتھ سنٹر کا دورہ کروں گا خود جاری آصلاحات اور ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ کروں گا ۔ جمعہ کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بنیادی مرکز صحتن شاہ اللہ دتہ کا دورہ کیا، سیکرٹری وزارت ہیلتھ ڈاکٹر اللہ بخش ملک ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر اسد حفیط بھی ان کے ہمراہ تھے، ڈاکٹر ظفرمرزا کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے درپیش چیلنجز اور مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ اسلام آباد کیپٹل کے ہیلتھ کیئر سسٹم کو ماڈل ہیلتھ کیئر سسٹم بنانے کا آغاز کر رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ماڈل ہیلتھ سنٹر کا آغاز شاہ اللہ دتہ کے بنیادین ہیلتھ یونٹ سے کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی تمام وسائل بروئے کار لایں گے ۔انہوںنے کہاکہ صحت کے شعبے میں حقیقی معنوں میں انقلابی تبدیلیاں لا رہے ہیں ۔
انہوںنے کہاکہ ہر ماہ میں اس بنیادی ہیلتھ سنٹر کا دورہ کروں گا خود جاری آصلاحات اور ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ کروں گا ۔انہوںنے کہاکہ میری پوری ٹیم بڑی محنت سے اس پر کام کر رہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ بنیادین ہیلتھ یونٹ کو مثالی یونٹ بنائیں گے اس کو ماڈل کے ظور پر پیش کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد کے تمام بنیادی ہیلتھ سنٹرز کو اس کی طرح ماڈل ہیلتھ سنٹر بنائیں ۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ اسلام آباد کے صحت کے مراکز الیکٹرانک ریکارڈنک اور کمپیوٹرز کے ذریعے ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ ہمارے پاس یہاں کی پوری آبادی کا ڈیٹا موجود ہو گا۔انہوںنے کہاکہ لوگوں کی تمام بیماریاں اور ان کی موجودگی سے متعلق ہمارے پاس پوری آگاہی ہو گی ۔انہوںنے کہاکہ اسلام آباد ہیلتھ کیئر سسٹم اگلے ڈیڑھ سال کے اندر اندر ایک ماڈل ہیلتھ کیئر سسٹم بن جائے گا ۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp