اٹارنی جنرل کا سپریم جوڈیشل کونسل میں زیر سماعت ریفرنسز پر بات نہیں کر نے سے انکار

میری ذاتی رائے میں فیصلے تک ریفرنس پر بات کرنا مناسب نہیں، انور منصور خان کی میڈیا سے غیر رسمی گفتگو

اسلام آباد : اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان نے سپریم جوڈیشل کونسل میں زیر سماعت ریفرنسز پر بات نہیں کر نے سے انکار کر تے ہوئے کہا ہے کہ میری ذاتی رائے میں فیصلے تک ریفرنس پر بات کرنا مناسب نہیں۔ جمعہ کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف حکومتی ریفرنس کی سماعت سے قبل میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ سپریم جوڈیشل کونسل نے بھی مجھے بات کرنے سے روک رکھا ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp