Mohammad Amir Returns To Essex For T20 Blast Competition

محمد عامر ٹی ٹونٹی بلاسٹ لیگ میں شرکت کیلئے تیار

پیسر نے اپنی کاﺅنٹی ٹیم کیلئے فوٹو شوٹ بھی کروایا


Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_art_pic' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87
لاہور : آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءمیں عمدہ کارکردگی دکھانے والے پاکستانی فاسٹ باﺅلر محمد عامر انگلش ٹی 20 بلاسٹ لیگ میں شرکت کیلئے تیار ہیں اور ایسیکس ٹیم کی جرسی پہنے ان کی نئی تصاویر بھی سامنے آ گئی ہیں جس پر مداحوں نے ان کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ کے سیمی فائنل سے باہر ہونے کے بعد دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ پاکستان واپس آنے کے بجائے انگلینڈ میں ہی قیام کرنے والے قومی ٹیم کے 27سالہ فاسٹ باﺅلر محمد عامر انگلش ٹی 20 بلاسٹ میں ایسیکس کاﺅنٹی کی نمائندگی کریں گے، انہوں نے گزشتہ روز اپنی کاﺅنٹی ٹیم کیلئے فوٹو شوٹ بھی کروایا،محمد عامر ایسیکس کے پہلے میچ میں 18جولائی کو مڈل سیکس کے خلاف کھیلنے کے لیے دستیاب ہوںگے تاہم اس کے بعد وہ اپنی فیملی مصروفیات کے باعث سرے اور کینٹ سپٹ فائرز کے خلاف میچز کے لیے ایسکس کو دستیاب نہیں ہوں گے ،وہ ایسیکس ایگلز کے لیے اپنا آخری مقابلہ16اگست کو گلیمورگن کے خلاف کھیلیں گے جس کے بعد وہ کیریبئن پریمیئر لیگ کھیلنے کے لیے روانہ ہوجائیں گے ۔
واضح رہے ٹی 20 بلاسٹ لیگ کا آغاز 18 جولائی کو ہو رہا ہے جس کا فائنل میچ 21 ستمبر کو برمنگھم کے ایجبسٹن گراﺅنڈ میں کھیلا جائے گا جب کہ ٹورنامنٹ میں وورسٹرشائر ریپیڈز اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔       

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp