وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صحت کے شعبے میں حقیقی معنوں میں تبدیلی لارہے ہیں،

اسلام آبادہیلتھ کیئر سسٹم کو ماڈل ہیلتھ کیئر سسٹم بنا رہے ہیں , وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی بنیادی مرکز صحت شاہ اللہ دتہ کے دورے کے موقع پر گفتگو

اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صحت کے شعبے میں حقیقی معنوں میں تبدیلی لا رہے ہیں، اسلام آبادہیلتھ کیئر سسٹم کو ماڈل ہیلتھ کیئر سسٹم بنا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو بنیادی مرکز صحت شاہ اللہ دتہ کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پروفاقی سیکرٹری وزارت صحت ڈاکٹر اللہ بخش ملک، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر اسد حفیظ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بی ایچ یو کو درپیش اور چیلنجز اور مسائل پر تفصیلی بریف کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا کہا کہ ہمارے لیے یہ آج بڑا تاریخی دن ہے کیونکہ ہم آج سے اسلام آباد کیپٹل کا ہیلتھ کیئر سسٹم کو ماڈل ہیلتھ کیئر سسٹم بنانے کا آغاز کر رہے ہیں اس کا آغازشاہ اللہ دتہ کے بنیادی مرکز صحت سے کر رہے ہیں، آج ہم نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ شاہ اللہ دتہ بی ایچ یو میں کیا سروسز دینی ہیں،کتنا عملہ رکھنا ہے، کون سی ادویات اور آلات درکار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا عوام کو بنیادی صحت کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تروسائل بروئے کار لائیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صحت کے شعبے میں حقیقی معنوں میں تبدیلی لا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہر ماہ میں اس بنیادی ہیلتھ سنٹر کا دورہ کروں گا، میری پوری ٹیم بڑی محنت سے اس پر کام کررہی ہے، اس بنیادی ہیلتھ سنٹر کو اپ گریڈ کر کے مثالی یونٹ بنا کر اس کو ماڈل کے طور پر پیش کریں گے، اسلام آباد کے تمام بنیادی ہیلتھ سنٹرز کو اس کی طرز پر ماڈل ہیلتھ سنٹر بنائیں گے تاکہ عوام کو معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا اسلام آبادکے ہیلتھ یونٹ الیکٹرانک ریکارڈنک اور کمپیوٹرز کے ذریعے ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوں گے، ہمارے پاس پوری آبادی کا ڈیٹا موجود ہوگا، لوگوں کی تمام بیماریاں اور ان کی موجودگی سے متعلق ہمارے پاس پوری آگاہی ہوگی اور انشااللہ اسلام آباد ہیلتھ کیئر سسٹم اگلے ڈیڑھ سال کے اندر اندر ایک ماڈل ہیلتھ کیئر سسٹم بن جائے گا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp