عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی بڑے گلوکار ہیں، ان سے کوئی موازنہ نہیں‘ شفاعت علی روکھڑی

اپنے والد کی وجہ سے گلوکاری کاشوق پیدا ہوا ، محکمہ پولیس سے وابستگی کے باوجود انہیں موسیقی سے بیحد لگائو تھا

لاہور : گلوکار شفاعت علی روکھڑ ی نے کہا ہے کہ اپنے والد کی وجہ سے گلوکاری کاشوق پیدا ہوا ، والد محکمہ پولیس سے وابستہ تھے لیکن ان کا موسیقی سے بے حد لگائو تھا۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ والد کے انتقال کے بعد باقاعدہ گلوکاری شروع کر دی ۔ میں زیادہ تر لائیو میوزیکل شوز میں پرفارم کرتا ہوں اور اس سے مطمئن ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میرا بنیادی تعلق میانوالی سے ہے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی بڑے گلوکار ہیں اور میرا ان سے موازنہ کسی طرح بھی درست نہیں ۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp