ْپاکستان ہاؤسنگ منصوبہ عوام کو اپنی چھت دلانے کا خواب پورا کرنے کی جانب وزیراعظم عمران خان کا عملی قدم ہے،

عمران خان ایسی ریاست کے قیام کی بنیاد ڈالنا چاہتے ہیں جو حکمرانوں کے مفاد کی بجائے عوام کے حقوق کی نگہبان ہو , وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

اسلام آباد : وزیر اعظم کی مشیر برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ عوام کو اپنی چھت دلانے کا خواب پورا کرنے کی جانب وزیراعظم عمران خان کا عملی قدم ہے، کمزور اور تنخواہ دار طبقے کے لئے یہ سکیم انہیں نیا اعتماد دے رہی ہے اور ان کی امیدوں کی تکمیل کا ذریعہ بن رہی ہے۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ یہ سکیم تعمیرات سے متعلق کئی دوسری صنعتوں کے فروغ کا ذریعہ بھی بنے گی۔ یہ نئے روشن پاکستان اور فلاحی ریاست کے قیام کی جانب ایک اہم اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ایسی ریاست کے قیام کی بنیاد ڈالنا چاہتے ہیں جو شہریوں کے تحفظ اور بہتری کا بیڑا اٹھائے،جو حکمرانوں کے مفاد کی بجائے عوام کے حقوق کی نگہبان ہو۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp