کھلاڑی گیند لگنے سے جاں بحق ہو گیا

مقبوضہ جموں و کشمیر میں جہانگیر احمد وار نامی کھلاڑی کرکٹ ٹورنامنٹ کھیل رہے تھے کہ گردن پر گیند لگ گئی

کشمیر : جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں کھلاڑی گیند لگنے سے جاں بحق ہو گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کھلاڑی کی موت گردن پر گیند لگنے سے ہوئی ہے۔نارتھ کمشیر کا رہائشی جہانگیر احمد وار نامی کھلاڑی اننت ناگ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کھیل رہا تھا۔رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ اگرچہ کھلاڑی اپنے مکمل ہوش ہواس میں کھیل رہا تھا تاہم جب گیند ان کی گردن پر لگی تو وہ اپنا ہوش کھو بیٹھے جس کے بعد طبی امداد کے لیے جہانگیر احمد وار کو اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کی۔
مقبوضہ جموں کشمیر کے گورنر نے نوجوان کھلاڑی کی اچانک موت پر افسوس کا اظہار کیا اور ان کے اہل خانہ کے لیے 5 لاکھ روپے امداد کا بھی اعلان کیا۔جب کہ کھلاڑی کے بلند درجات کے لیے بھی دعا کی اور اہل خانہ کے ساتھ اظہارِ تعزیت کی۔نوجوان کھلاڑی کی موت پر ان کے ساتھی کھلاڑی بھی غمزدہ ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp