نواز شریف اور شہباز شریف کے کیسز کی فائل نیب سے پہلے کس کے پاس جاتی ہے؟

معروف صحافی عارف حمید بھٹی نے اہم شخصیت کا نام بتا دیا

لاہور : معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ جس طرح سے نیب چل رہی اس سے اچھا تو بھاٹی چوک کا میپ ہے،انہوں نے کہا کہ نیب بتا دیں کہ انہوں نے آج تک کون سی لوٹی رقم واپس کی ہے۔نیب نے اب تک کسی سیاست دان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس نہیں لیا۔عارف حمید بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے کیسز کی فائل نیب سے پہلے سابق چئیرمین نیب کے پاس جاتی ہے اور اس کے بعد عدالتوں میں جاتی ہے۔
خیال رہے اپوزیشن کی طرف سے اس بات کا الزام عائد کیا جاتا ہے کہ نیب اور حکومت کا گٹھ جوڑ ہے یہی وجہ ہے کہ صرف اپوزیشن ارکان کا احستاب کیا جا رہا ہے۔جب نیب نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کو گرفتار کیا تھا تو پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے یہ تنقید کی گئی تھی کہ علیم خان کی گرفتاری اسی لیے عمل میں لائی گئی ہے تاکہ کام کو تھوڑا بیلنس رکھا جائے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے دعویٰ کیا تھا کہ علیم خان کی گرفتاری وزیراعظم عمران خان کا فیصلہ تھا۔جب کہ معروف صحافی نجم سیٹھی نے اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال پر اپوزیشن کے ساتھ سخت رویہ اپنانے کا دباؤ ڈالتے ہیں۔تاہم چئیرمین نیب چاہتے ہیں کہ کام کو تھوڑا بیلنس رکھا جائے اگر اپوزیشن جماعتوں سے گرفتاری ہو رہی ہیں تو تحریک انصافکے رہنماؤں کی بھی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ جب نیب پی ٹی آئی کے کسی رہنما کو گرفتار کرنے کو سوچے تو عمران خان انہیں آنکھیں نکالتے ہیں۔اس تمام صورتحال میں چئیرمین نیب بہت پریشان ہیں،انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے یہ بھی کہہ دیا کہ پرویز خٹک کو بھی پکڑ لیں گے تاکہ کام تھوڑا بیلنس ہو جائے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp