Kazakh Strongman Uses One Hand To Nail Frying Pans Into Wooden Plank

ایک ہاتھ سے فرائی پین کو لکڑی کے تختے میں گاڑنے کا نیا عالمی ریکارڈ


Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_embed_live_video' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87
قازقستان سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے۔انہوں نے صرف ایک ہاتھ سے 10 فرائی پین لکڑی کے تختے  میں گاڑ دئیے۔
وزارت دفاع کے سنٹرل آرمی  سپورٹس کلب کا کہنا ہے کہ  سرگی سیرولنیکوف  اس سے پہلے بھی چار گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔ وہ ایک ہاتھ سے  تختے  میں کیلیں گاڑ چکے ہیں اور تختوں میں فرائی پین  بھی  گاڑ چکے ہیں۔
سرگی کو نیا ورلڈ ریکارڈ بنانے میں 1 منٹ 48 سیکنڈ لگے۔اس موقع پر گینیز ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے بھی موجود تھے، جنہوں نے انہیں اس ریکارڈ کا باضابطہ سرٹیفیکیٹ جاری کیا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 11 جولائی 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں