روٹی کی قیمت بڑھا ئی گئی تو سیاست چھوڑ دوں گا،صوبائی وزیر اسلم اقبال کی دھمکی

, روٹی اور نا ن کی قیمت نہیں بڑھا ئی جا رہی بہت جلد نا ن بائی ایسو سی ایشن کے عہد ا دارو ں سے ملا قات کر وں گا اور ان کے تحفظات کو دور کر وں گا،میڈیا سے گفتگو

لاہور : صوبائی وزیر صنعت و تجارت و سرمایہ کاری اسلم اقبال نے کہا ہے کہ اگر نا ن بائی ایسوسی ایشن نے روٹی کی قیمت بڑھا ئی تو میں سیاست چھوڑ دٴْوں گا، جمعرات کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے صوبائی وزیر صنعت و تجارت و سرمایہ کاری اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ وہ نان بائی ایسوسی ایشن کی جانب سے روٹی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجاً سیاست چھوڑ دیں گے۔
انہو ں نے کہا کہ روٹی اور نا ن کی قیمت نہیں بڑھا ئی جا رہی بہت جلد نا ن بائی ایسو سی ایشن کے عہد ا دارو ں سے ملا قات کر وں گا اور ان کے تحفظات کو دور کر وں گا ۔ واضح رہے کہ نان بائی ایسوسی ایشن کے منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے کے بعد تندور پر ملنے والی سادہ روٹی، نان اور خمیری روٹی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔ نان بائی ایسوسی ایشن کے مطابق سادہ روٹی کی قیمت 7 روپے سے بڑھا کر 15 روپے کی جا رہی ہے جبکہ نان کی قیمت 12 روپے کی بجائے 20 روپے ہو گی۔اسی طرح خمیری روٹی کی قیمت بھی 12روپے کی بجائے 20 روپے ہو گی۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق سوموار کے دِن سے ہو گا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 11 جولائی 2019

Share On Whatsapp