وفاق کی علامت نوازشریف نے کبھی کسی صوبے کو محرومی کا احساس نہیں ہونے دیا‘ مریم نواز

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وفاق کی علامت نوازشریف نے کبھی کسی صوبے کو محرومی کا احساس نہیں ہونے دیا ، تمام صوبوں کو ساتھ لیکر چلنے والے نواز شریف نے پہلے بھی بلوچستان میں حکومت کی قربانی دی۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف نے اب چیئرمین سینیٹ کیلئے پھربلوچستان کے حق میں رائے دی، تمام صوبوں کو لایا ہے وہ قریب، ہمارے سب کے دلوں کی دھڑکن نوازشریف ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp