سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کا ٹرین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور : قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے صبح صادق آباد ٹرین حادثہ اور حسن ابدال کے قریب موٹروے پربس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہر ے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں قائمقام گورنر پنجاب نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔ اُنہوں نے اس حادثے میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دُعا کی ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 11 جولائی 2019

Share On Whatsapp