وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا حسن ابدال کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے حسن ابدال کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے غمزدہ خاندانوں سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے حادثہ میں زخمیوں کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اٹک انتظامیہ کو ٹریفک حادثہ کے زخمیوں کیلئے مفت فوری علاج معالجے کی ہدایت کی ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 11 جولائی 2019

Share On Whatsapp