وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا نکاسی آب کی کارروائیاں تیزتر کرنے اور ٹریفک کی بلاتعطل آمد و رفت یقینی بنانے کا حکم

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واسا حکام کو نکاسی آب کی کارروائیاں تیزتر کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے واسا حکام کو موقع پر پہنچ کر کارروائیوں کی نگرانی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر وسائل بروئے کار لا کر نکاسی آب کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے ٹریفک پولیس کو ٹریفک کی بلاتعطل آمد و رفت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 11 جولائی 2019

Share On Whatsapp