ڈی سی اے کرکٹ ٹورنامنٹ، کیوی بوائز نے کلب 44 کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

راولپنڈی : ڈی سی اے کرکٹ ٹورنامنٹ میں کیوی بوائز نے کلب 44 کو با آسانی 8 وکٹوں سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ گزشتہ روز اے آر ایل گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں کلب 44 کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 31.5 اوورز میں 108 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی، علی ظفر 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کیوی بوائز کی طرف سے عمران اور بلال نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں کیوی بوائز نے ہدف 16.1 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، عمران خان اور وقاص احمد نے 38 ، 38 رنز بنائے۔ اس فتح کے بعد کیوی بوائز نے ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ حاصل کر لی ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 11 جولائی 2019

Share On Whatsapp