فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ کا نیا گانا’’بہکا نہ‘‘ جاری

اسلام آباد : پاکستانی اداکارہ مایا علی اور شہریار منور کی فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ کا نیا گانا’’بہکا نہ ‘‘ جاری کر دیا گیا ہے۔ احمد علی بٹ نے انسٹاگرام پر گانا شئیر کر دیا ہے، گانے میں اپنی آواز کا جادو علی طارق اور ہرشدیپ کور نے جگایا ہے۔فلم کے ہدایت کار عاصم رضا ہیں، فلم کی کاسٹ میں مایا علی، ماہرہ خان، زارا نور عباس، شہریار منور، فواد خان، میرا ،حناء دلپذیر اور ندیم بیگ شامل ہیں۔ فلم عید الضحیٰ پر نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 11 جولائی 2019

Share On Whatsapp