متنازعہ چیزوں کی حمایت نہیں کرتا، فیصل قریشی

اسلام آباد : پاکستانی اداکارفیصل قریشی نے کہا ہے کہ وہ متنازعہ چیزوں کی حمایت نہیں کرتے۔ ایک ٹویٹ میں انہوںنے کہا کہ میں متنازعہ چیزوں کی حمایت کے حق میں نہیں ہوں، میں مثبت باتوں اور چیزوں کو پھیلانے کی کوشش کرتا ہوں جس پر بہت کم لوگ کمنٹ کرتے ہیں ،مجھے معذرت کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ اکثر لوگ منفی اور منتازعہ باتوں کو زیادہ پھیلاتے ہیں جس کی وجہ سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوتا ہے،اس لئے ہمیں اپنی زندگی میں منفی سوچوں اور رویوں کی بجائے مثبت چیزوں کو فروغ دینا چاہیئے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 11 جولائی 2019

Share On Whatsapp