ڈرامہ سیریل’’میرے پاس تم ہو‘‘ 20 جولائی کو آن ائیر کیا جائے گا

اسلام آباد : پاکستانی اداکارہ عائزہ خان اور ہمایوں سعید کا نیا ڈرامہ سیریل’’میرے پاس تم ہو‘‘ 20 جولائی کو آن ائیر کیا جائے گا۔ پاکستانی ویب سائٹ کے مطابق ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بننے والے ڈرامہ سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی آن ائیر کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے ،ڈرامہ 20جولائی کو دکھایا جائے گا۔ ڈرامہ کی کاسٹ میں عائزہ خان، ہمایوں سعیداور عدنان صدیقی شامل ہیں، ڈرامہ کے مصنف خلیل الرحمان قمر ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 11 جولائی 2019

Share On Whatsapp