ورلڈ کپ کے دوران کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی، افغانی فاسٹ بائولر آفتاب عالم پر ایک برس تک ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند، نیشنل کنٹریکٹ بھی معطل

کابل ۔ : افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے انگلینڈ میں جاری ورلڈ کپ کے دوران کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر فاسٹ بائولر آفتاب عالم پر ایک برس تک ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی، پابندی کے دوران ان کا نیشنل کنٹریکٹ بھی معطل رہے گا۔ افغانستان ٹیم مینجمنٹ نے میگا ایونٹ کے دوران کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر آفتاب عالم کو واپس وطن بھیج دیا تھا۔
اے سی بی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بورڈ ڈسپلنری کمیٹی نے تحقیقات کے بعد آفتاب عالم پر ایک سال تک کیلئے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند کر دیئے، اس کے علاوہ پابندی کے دوران ان کا نیشنل کنٹریکٹ بھی معطل رہے گا۔ آفتاب عالم نے ورلڈ کپ میں تین میچز میں افغانی ٹیم کی نمائندگی کی اور انہوں نے چار وکٹیں حاصل کی تھیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 11 جولائی 2019

Share On Whatsapp