وقار خان میموریل آل پاکستان شطرنج چیمپئن شپ 14 جولائی سے لاہور میں شروع ہوگی

اسلام آباد ۔ : پاکستان چیس فیڈریشن زیر اہتمام اور پنجاب چیس فیڈریشن کے تعاون سے وقار خان میموریل آل پاکستان شطرنج چیمپئن شپ 14 جولائی سے لاہور میں شروع ہوگی۔ چیف آرگنائزر محمد شفیق نے بتایاکہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور شور پر ہیں اور ٹورنامنٹ میں اوپن انٹری فیس ایک ہزار روپے، خواتین اور انڈر-20 کی انٹری فیس پانچ پانچ سو روپے مقرر کی ہے اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 11 جولائی 2019

Share On Whatsapp