Cricket World Cup: India's Big Loss Bleeds Punters By Over Rs1 Billion

ورلڈ کپ،بھارت کی شکست نے جواریوں کے اربوںروپے ڈوبا دیئے

بھارت کاریٹ4.35روپے ا ور نیوزی لینڈ کا ریٹ49روپے تھا

نئی دہلی : بھارت کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ورلڈ کپ2019ءکے سیمی فائنل میں عبرت ناک شکست کے بعد نئی دہلی کی سٹہ مارکیٹ میں جواریوں کے اربوں روپے ڈوب گئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے ہدف239رنز کو دیکھتے ہوئے سٹہ مارکیٹ میں بھارتی ٹیم کا ریٹ4.35روپے اور نیوزی لینڈ کاریٹ49روپے تھا جسے دیکھتے ہوئے یہ کہا جاسکتاہے کہ جواریوں کو بھارت کی جیت کا مکمل یقین تھا ۔
حیران کن طور پر جب بھارتی ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں 6وکٹوں پر200رنز بنا ئے تھے تب بھی جواریوں کی فیورٹ ٹیم بھارت تھی تاہم نیوزی لینڈ نے شاندار انداز سے کم بیک کرتے ہوئے بھارتیوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا اور انتہائی مختصر وقت میں جواریوں کے ایک ارب روپے سے زیادہ ڈوب گئے جب کہ نیوزی لینڈ پر پیسا لگانے والے جواری مالا مال ہوگئے ۔پولیس کا کہنا تھا کہ اس میچ پر ایک اندازے کے مطابق 150کروڑ روپے کا جوا لگایا گیا تھا۔
واضح رہے گزشتہ روز مانچسٹر میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 239رنز بنائے۔ بھارتی مضبوط بیٹنگ لائن کے سامنے 240 رنز کا ہدف بظاہر بہت آسان دکھائی دے رہا تھا تاہم نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو 18رنز سے شکست دے دی۔کیوی باﺅلرز نے پہلے تین اوورز ہی میں پانچ کے مجموعی سکور پر بھارت کے تین انتہائی اہم بیٹسمینوں کو پویلین بھیج دیا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 11 جولائی 2019

Share On Whatsapp