ومبلڈن اوپن، اینڈی مرے اور سرینا ولیمز کو مکسڈ ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں شکست

لندن : برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے اور ان کی امریکن جوڑی دار سرینا ولیمز سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن مکسڈ ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔ لندن میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں برازیلین کھلاڑی برونو سوریز اور ان کی امریکن جوڑی دار نیکول ملیشار نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اینڈی مرے اور سرینا ولیمز کو 6-3، 4-6 اور 6-2 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 11 جولائی 2019

Share On Whatsapp