India Lose Crucial Matches Under Virat Kohli’s Captaincy

ویرات کوہلی بڑے میچز میں ناکام کپتان ثابت ہونے لگے

کوہلی کی قیادت میں بھارت کو لگاتا ر 4آئی سی سی ٹورنامنٹس کے سیمی فائنلز اور فائنل میچز میں شکست

لندن : بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بڑے میچز میں ناکام قائد ثابت ہونے لگے ۔ 30سالہ ویرات کوہلی کا بطور ون ڈے کپتان ریکارڈ شاندار ہے اور ان کی کپتانی میں بھارتی ٹیم نے 2013ءسے اب تک77ون ڈے میچز میں سے 56میں کامیابی حاصل کی ہے جب کہ اسے صرف19مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، بھارتی ٹیم کا ایک میچ کسی نتیجے کے بغیر ختم ہوا اور ایک مقابلہ ٹائی ہوا ۔
اگر ورلڈ کپ کے اہم ترین میچز کی بات کی جائے تو ان مقابلوں میں ویرات کوہلی کی کپتانی کے نقائص کھل کر سامنے آئے ہیں ، کوہلی کی قیادت میں بھارتی ٹیم اب تک آئی سی سی ایونٹس کے 4بڑے میچز میں سے ایک بھی نہیں جیت سکی ہے ۔ ویرات کوہلی کی قیادت میں بھارتی ٹیم کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں مشتر کہ طور پر کھیلے گئے ورلڈ کپ 2015ءکے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا ، 2016ءمیں بھارت میں ہی کھیلے گئے ورلڈ ٹی ٹونٹی کے سیمی فائنل میں کوہلی الیون کو سیمی فائنل میںویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست ہوئی ، 2017ءمیں انگلینڈ میں کھیلی گئی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے بھارتی ٹیم کو180رنز کی عبرت ناک شکست سے دوچار کیا اور اب ورلڈ کپ 2019ءکے سیمی فائنل میں ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیموں میں سے ایک بھارتی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے ہاتھو ں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔
دلچسپ بات یہ کہ ویرات کوہلی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل ) میں بھی اپنی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کو بطور کپتان ایک بھی ٹرافی جتوانے میں ناکام رہے ہیں ۔ 

تاریخ اشاعت : جمعرات 11 جولائی 2019

Share On Whatsapp