روہت شرما کا ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں سنگل ایڈیشن میں زیادہ رنز کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا

مانچسٹر : بھارتی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین روہت شرما کا آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹس کی تاریخ میں ایک ایڈیشن میں زیادہ رنز کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔ شرما کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میچ میں سابق ہم وطن بلے باز سچن ٹنڈولکر کا ایک ورلڈ کپ میں زیادہ رنز کا عالمی ریکارڈ توڑنے کیلئے 26 رنز درکار تھے لیکن میٹ ہنری نے اننگز کے دوسرے ہی اوور میں شرما کو 1 رن پر آئوٹ کر کے میدان بدر کیا۔
اسطرح ان کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔ ٹنڈولکر نے 2003ء میں منعقدہ ورلڈ کپ میں 11 میچز کھیل کر 673 رنز بنا کر تاریخ رقم کی تھی جبکہ شرما نے رواں ورلڈ کپ میں 9 میچز میں 648 رنز سکورز کئے جس میں ان کی پانچ ریکارڈ ساز سنچریاں بھی شامل ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 11 جولائی 2019

Share On Whatsapp