آبادی پر قابو پانے کے لیے پاکستان کی قدامات میں سست روی کے باعث زچہ و بچہ کی زندگیوں کو لاحق خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا یوم آبادی کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد : وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ اس سال عالمی یوم آبادی کو آئی سی پی ڈی کی25 سالہ کارکردگی کے لحاظ سے منایا جا رہا ہے، پاکستان 20 کروڑ 7 لاکھ کی آبادی کے ساتھ آبادی کے لحاظ سے دنیا کے بڑے ممالک میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم آباری سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ملکی آبادی میں 2.4 فیصد سالانہ کی شرح سے اضافہ ہو رہا ہے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی آبادی پر قابو پانے کے لیے اقدامات میں سست روی کے باعث زچہ و بچہ کی زندگیوں کو لاحق خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے، ہر سال 90 لاکھ خواتین بچوں کی پیدائش کے عمل سے گزرتی ہیں۔ 40 لاکھ خواتین ناں چاہتے ہوئے بھی حمل کے مراحل سے گزرتی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ آبادی پر قابو پانے کے لیے حکومت 8 تجاویز پر غور کر رہی ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 11 جولائی 2019

Share On Whatsapp