بابوس اور کرسٹینا پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں کل ایکشن میں نظر آئے گی

لندن : ہنگری کی ٹینس سٹار تمیا بابوس اور انکی فرانسیسی جوڑی دار کرسٹینا مالاڈنوویک پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت سال کے تیسرے بڑے گرینڈ سلیم ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں جاری میگا ٹورنامنٹ اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔ میگا ایونٹ ویمنز ڈبلز کے پہلے سیمی فائنل میچ میں کل ہفتہ کو ہنگری کی ٹینس سٹار تمیا بابوس اور انکی فرانسیسی جوڑی دار کرسٹینا مالاڈنوویک پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی کا مقابلہ تائیوان کی ہش سو وائی اور انکی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار بربورا سٹرائیکووا سے ہوگا۔
ایونٹ کی جوڑیوں نے سیمی فائنل میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ سیمی فائنل میچ سخت اور کانٹے دار ہوگا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 11 جولائی 2019

Share On Whatsapp