اپنے کام سے شادی کر چکی ہوں، حریم فاروق

اسلام آباد ۔ : اداکارہ حریم فاروق نے کہا کہ وہ اپنے کام سے شادی کر چکی ہیں ۔ حریم فاروق نے نجی ٹی شوپر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہین ہے کیونکہ وہ اپنے کام سے شادی کر چکی ہیں۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والد کے بہت قریب ہیں اور اپنی زندگی کے ہر فیصلے میں ان کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے اپنے والد کو شوبز میں جانے کی خواہش ظاہر کی تو انہوں نے پہلی شرط یہ رکھی کہ مین اپنی تعلیم مکمل کروں ۔ حریم فاروق فلم ’’ہیر مان جا‘‘ میں اداکار علی رحمان خان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی، فلم عید الاضحی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : بدھ 10 جولائی 2019

Share On Whatsapp