بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی پر خاتون نے ہراساں کرنے کا الزام لگادیا

ممبئی : بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی پر سوشل میڈیا پر ایک خاتون نے ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر صوفیہ نامی خاتون نے اپنی پوسٹ میں محمد شامی کے پیغام کا اسکرین شاٹ لگا کر لکھا کہ کوئی مجھے بتاسکتا ہے کہ 1.4 ملین فالوروز رکھنے والا یہ اجنبی کرکٹر مجھے کیوں بار بار میسیجز کر رہا ہے۔ خاتون کی پوسٹ پر موجود اسکرین شاٹ سے صاف پتہ چل رہا ہے کہ خاتون کو بار بار میسیج کرکے تنگ کرنے والا صارف کوئی اور نہیں بھارتی کرکٹر محمد شامی ہے اور یہ اٴْن کا آفیشل اکائونٹہے۔
صوفیہ نامی خاتون کی پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور صارفین نے محمد شامی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہی وجہ ہے محمد شامی کیوں ٹیم سے باہر ہیں جب کہ ایک صارف نے لکھا کہ سب شامی کو ڈھونڈ رہے ہیں اور شامی یہ کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ محمد شامی اپنے کیریئر کے ا?غاز سے ہی متنازع رہے ہیں۔ اس سے قبل محمد شامی پر ان کی اہلیہ نے بھی غیر ازدواجی تعلقات رکھنے اور میچ فکسنگ کا الزام لگایا تھا۔ محمد شامی میچ فکسنگ کے الزامات سے تو بری ہوگئے تاہم ان کی اہلیہ نے علیحدگی لے لی تھی.

تاریخ اشاعت : بدھ 10 جولائی 2019

Share On Whatsapp