بھارت کی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست پر لاہور میں شائقین نے مٹھائیاں بانٹیں

لاہور۔10 جولائی : بھارت کی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد صوبائی دارلحکومت لاہور میں پاکستانی شائقین کرکٹ بھی خوشی سے سرشار ہوگئے ۔بھارت کی شکست پر شائقین کرکٹ نے جگہ جگہ مٹھائیاں بانٹی اور بھنگڑے ڈالے ۔بھارت اور نیوزی لینڈ کا سیمی فائنل دیکھنے کے لئے شائقین کرکٹ اپنی ٹی وی سیٹوں کے سامنے براجمان رہے ۔شائقین نیوزی لینڈ کی سپورٹ کررہے تھے اور جب بھارت کی شکست کا اعلان ہوا تو شائقین کرکٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔شائقین رانا شبیر ،سنی ،عتیق الرحمان اور رائو اویس کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سیمی فائنل میں نہ پہنچنے پر جو دکھ ہوا تھا اب بھارت کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست سے اس میں کافی کمی ہوئی ہے ۔

تاریخ اشاعت : بدھ 10 جولائی 2019

Share On Whatsapp