پنجاب کی وویمن ہاکی ٹیم کی تشکیل کے سلسلے میں نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں جاری ٹرائیلز ختم

لاہور : پنجاب کی وویمن ہاکی ٹیم کی تشکیل کے سلسلے میں نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں جاری ٹرائیلز ختم ہو گئے۔ گزشتہ روز ٹرائیلز کا آخری دن تھا۔ جس میں پنجاب بھر کے مختلف اضلاع سے 60 خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ ٹرائیلز کا مقصد پنجاب کی سطح پر بنائی جانے والی وومن ہاکی ٹیم کی نیشنل گیمز میں شرکت کو یقینی بنانا ہے تاہم ٹرائیلز کے بعد پنجاب ہاکی وومن ہاکی ٹیم کی تشکیل کا حتمی فیصلہ کوچ مشترکہ رائے سے کریں گے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 10 جولائی 2019

Share On Whatsapp