پاکستانیوں نے کیوی ٹیم کے کپتان ولیم سن کو نیوزی لینڈ میں پاکستانی سفیر قرار دے دیا

ٹویٹر صارفین نے سوشل میڈیا سائٹ کو دلچسپ تبصروں سے بھر دیا، شکست خوردہ بھارتی شائقین غصے میں آگ بگولا ہو گئے

لاہور : نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل میں بھارت کو 18رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ سے باہر نکال دیا جس کے بعد پاکستانی شائقین نے سوشل میڈیا پر تبصرے کر کر کے بھارتیوں کے تن بدن میں آگ لگا دی ہے ،اسی طرح پاکستانیوں نے نیوزی لینڈ کی ٹیم اور خاص طور پہ کیوی کپتان ولیم سن کی تعریفوں کے پل باندھ دیے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک صارف نے کپتان ولیم سن کو نیوزی لینڈ میں پاکستانی سفیر قرار دے دیا ہے۔
صارف نے ولیم سن کی تصویر شئیر کرتے ہوئے اس پر کیوی کپتان کی جانب سیمزاحیہ تبصرہ لکھا ہے کہ ”مجھے نیوزی لینڈ میں پاکستان کا سفیر سمجھیں“۔
 
 
اسی طرح ایک صارف نے ولیم سن کی ایک تصویر ایڈٹ کر کے شئیر کی ہے جس میں ولیم سن کو پاکستانی ٹیم کی جرسی پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
 
 
 ایک صارف نے تو حکومت سے گزارش کی ہے کہ راولپنڈی کے فوارہ چوک میں فوارہ ہتا کر ادھر ولیم سن کا مجسمہ لگایا جائے۔
 
 
ایک صارف نے ولیم سن کو نیوزی لینڈ کا اگلا وزیراعظم تک نامزد کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ 2019 ءکے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 18 رنز سے شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ کیویز کی جانب سے دیے گئے 240 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دنیا کی نمبر 1 بیٹنگ لائن 221 رنز بنا سکی۔بھارتی بلے باز رویندرا جدیجا کی نصف سینچری رائیگاں گئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ہنری نے 3 وکٹیں حاصل کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 10 جولائی 2019

Share On Whatsapp