فہد مصطفیٰ نے لکس سٹائل ایوارڈ ہدایت کار مرحوم سید عاطف حسین کے نام کر دیا

اسلام آباد : پاکستانی اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے لکس سٹائل ایوارڈ ہدایت کار مرحوم سیدعاطف حسین کے نام کر دیا۔تفصیلات کے مطابق فہد مصطفی کو فلم’’لوڈ ویڈنگ‘‘ میں بہترین اداکاری پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔انہوں نے کہ میں سندھی ہوں اور جب مجھے پنجابی کردار کیلئے پیش کش ہوئی تو کچھ لوگوں نے کہ یہ پنجابی کردار کیسے کرے گا ،انہوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ان کی اداکاری کو پسند کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں اپنا یہ ایوارڈ مرحوم سیدعاطف حسین کے نام کر تا ہوں جنہوں نے مجھے ایک بار کہا تھا کہ میں فلموں سے بہت شہرت حاصل کروں گا ،انہوں نے کہا کہ ایک اداکار ہدایت کار کے بغیر کچھ بھی نہیں ہوتا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 10 جولائی 2019

Share On Whatsapp