فلم ’’ہیر مان جا‘‘کا نیا پوسٹر جاری

اسلام آباد : پاکستانی اداکارہ حریم فاروق کی فلم ’’ہیر مان جا‘‘کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔حریم فاروق نے ٹویٹر پر فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار پھر ہمیں آزما کے تو دیکھو،لا رہے ہیں ایک اور ہٹ ذرا جا کے تو دیکھو، پوسٹر علی رحمان خان کی طرف ڈنڈا پھینکتی دکھائی دے رہی ہیں، فلم کے ہدایت کار اظفر جعفری ہیں۔ فلم عید الضحیٰ پر پیش کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : بدھ 10 جولائی 2019

Share On Whatsapp