عثمان خالد بٹ میرا کے مداح نکلے

, میرا کی انگریزی حقیقت میں بہت بہتر ہے ‘میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد : پاکستانی اداکار عثمان خالد بٹ میرا کے مداح نکلے۔ عثمان خالد بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ شروع سے ہی میرا کی فلمیں بڑے شوق سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے میرا کی انگریزی بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت میں میرا کی انگریزی اس سے بہت بہتر ہے لیکن وہ جانتی ہیں کہ خبروں میں کس طرح رہتے ہیں۔مارننگ شوز بارے سوال پر انہوں نے کہا کہ کسی بھی پروجیکٹ کی تشہیر کیلئے مارننگ شو بہترین پلیٹ فارم ہیں لیکن ان میں جو ٹرینڈ سیٹ کیا جا رہا ہے میں اس کے حق میں نہیں ہوں،50لاکھ روپے معاوضے پر بھی روایتی مارننگ شو نہیںکروں گا۔انہوں نے صنم بلوچ کو بہترین مارننگ شو میزبان قرار دیا۔ عثمان خالد بٹ کی فلم ’’باجی‘‘ سینما گھروں میں پیش کی جا رہی ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 10 جولائی 2019

Share On Whatsapp