ومبلڈن اوپن ٹینس، اینڈی مرے اور سرینا ولیمز مکسڈ ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

لندن : برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے اور ان کی امریکن جوڑی دار سرینا ولیمز فتوحات برقرار رکھتے ہوئے سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن مکسڈ ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔لندن میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز دوسرے رائونڈ میچ میں اینڈی مرے اور سرینا ولیمز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کے کھلاڑی فیبرس مارٹن اور ان کی امریکن جوڑی دار ریکل اٹاوو کو 7-5 اور 6-3 سے زیر کر کے پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

تاریخ اشاعت : بدھ 10 جولائی 2019

Share On Whatsapp