ویمن ایشز سیریز، آسٹریلیا کا انگلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ کیلئے سکواڈ کا اعلان، سوفی مولی نکس ٹیم میں طلب

میلبورن : آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف شیڈول ویمنز ایشز سیریز کے واحد ٹیسٹ میچ کیلئے آل رائونڈر سوفی مولی نکس کو ویمن سکواڈ میں طلب کر لیا، انہیں 3 ون ڈے اور 15 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ آسٹریلوی ویمن ٹیم نے مسلسل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز جیت کر ایشز سیریز میں 6-0 پوائنٹس کی برتری حاصل کر رکھی ہے اور اسے ایشز سیریز کے ٹائٹل کا دفاع کرنے کیلئے واحد ٹیسٹ میچ ڈرا کھیلنے کی ضرورت ہے۔اعلان کردہ سکواڈ نیکول بولٹن، نیکولا کیری، ایشلی گارڈنر، ریکل ہائنز، ایلیسا ہیلی، جیس جوناسین، ڈیلیسا کمنس، میگ لیننگ، سوفی مولی نکس، بیتھ مونی، ایلیز پری، میگن شٹ، ایلیز ویلانی، جیورجیا وارہام اور ٹیلا ولائیمنک پر مشمتل ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 10 جولائی 2019

Share On Whatsapp