کنول ملک نے شوبز انڈسٹری میں قدم جمانے کیلئے لاہور کا رخ کر لیا

بہاولپور سے لاہور شفٹ ہونے کا مقصد صرف شوبز انڈسٹری میں مزید کامیابیاں حاصل کرنی ہیں ،کنول ملک

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جولائی2019ء،نمائندہ خصوصی باﺅ اصغر) کنول ملک نے شوبز انڈسٹری میں قدم جمانے کیلئے لاہور کا رخ کر لیا،تفصیلات کے مطابق بہاولپور سے تعلق رکھنے والی ماڈل و اداکارہ کنول ملک شوبز انڈسٹری میں قدم جمانے کیلئے لاہور شفٹ ہو گئی ،ماڈل و اداکارہ کنول ملک کا کہنا ہے کہ بہاولپور سے لاہور شفٹ ہونے کا مقصد صرف شوبز انڈسٹری میں مزید کامیابیاں حاصل کرنی ہیںلاہور شوبز انڈسٹری کا گڈھ ہے لاہور سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کرنے والے فنکار ں نے دنیا بھر میں اپنی فنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور میں بھی شوبز انڈسٹری ایسا مقام حال کرنا چاہتی ہو جسے کبھی فرموش نہ کیا جائے ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فلم ،ٹی وی ،ماڈلنگ وسٹیج پر ایک ساتھ کام کرنے کا عزم لیکر لاہور شفٹ ہوئی ہوں مجھ میں جتنا ٹیلنٹ ہے انشا اللہ بہت جلد اپنی فنی صلاحیتو ں کا لوہا مناواں لو نگی۔

تاریخ اشاعت : بدھ 10 جولائی 2019

Share On Whatsapp