فریحہ الطاف نے اداکار یاسرحسین کو بہادر شخص قرار دے دیا

اسلام آباد : پاکستانی ماڈل اور اداکارہ فریحہ الطاف نے اداکار یاسرحسین کو بہادرشخص قرار دے دیا۔ اپنے ٹویٹ میں فریحہ الطاف نے یاسر حسین اور اقراء عزیز کو منگنی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی اداکار مرد نے بڑی تقریب میں اتنے زیادہ لوگوں کے درمیان اداکارہ کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے بہادری کا ثبوت دیا ہے اور اس پیشکش پر اقراء عزیز کے تاثرات ناقابل یقین تھے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 10 جولائی 2019

Share On Whatsapp