اداکاری کیساتھ ہدایتکاری بھی کرنا چاہوں گی، حریم فاروق

اسلام آباد : اداکارہ حریم فاروق نے کہا ہے کہ وہ خود کو محض اداکاری تک محدود نہیںکرنا چاہتی ہیں۔منگل کو ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ وہ اداکاری کیساتھ ساتھ ہدایتکاری بھی کرنا چاہیں گی اور انہوں نے حال ہی میں پروڈکشن کا کام شروع کر دیاہے۔ان نے بتایا کہ اداکاری ان کا جنون ہے ، وہ کبھی بھی اداکاری کو خیرباد نہیں کہہ سکتی ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اس شعبہ میں آنے کیلئے ان کے والدین نے ان کی بہت مدد کی جبکہ خاندان کے کئی افراد کو ان کا اس شعبہ پر آنا نا مناسب لگا۔ حریم فاروق، اظفر جعفری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’ہیر مان جا‘‘ میں علی رحمان خان کیساتھ جلوہ گر ہوں گی، فلم عیدالاضحی کے موقع پر ریلیز کی جائیگی۔

تاریخ اشاعت : منگل 9 جولائی 2019

Share On Whatsapp