پاکستانی اداکارہ جویریہ عباسی سعدیہ امام کو اپنا جانی دشمن سمجھتی ہیں

ایک نجی شو میں جویریہ نے اور بھی کئی متنازع بیانات دیے، جسے سن کر سب حیران رہ گئے

اسلام آباد : پاکستانی اداکارہ جویریہ عباسی سعدیہ امام کو اپنا جانی دشمن سمجھتی ہیں سعدیہ امام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اصل زندگی میں بھی اداکارہ ہی ہیں۔ ایک نجی شو میں گفتگو کرتے ہوئے جویریہ نے اور بھی کئی متنازع بیانات دیے، جسے سن کر سب حیران رہ گئے۔ایک موقع پر جویریہ نے ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس کو اداکارہ ماننے سے انکار کردیا۔
جبکہ پاکستان کے کامیاب تریب گلوکار عاطف اسلم جنہوں نے صرف اپنے ملک میں ہی نہیں دنیا بھر میں نام کمایا انہیں بیسرا گلوکار ٹھہرا دیا۔شو کے میزبان نے ایک موقع پر جویریہ سے سوال کیا کہ کس اداکار کو اداکاری چھوڑ دینی چاہیے تو انہوں نے کہا کہ عدنان صدیقی گڈ لکنگ ہونے کے باعث انڈسٹری میں اب تک مقبول ہیں تاہم انہیں اداکاری چھوڑ دینی چاہیے۔
ساتھ ساتھ ماہرہ خان کو بھی جویریہ نے اداکاری چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔اپنی زندگی کا ایک بھیانک واقعہ شیئر کرتے ہوئے جویریہ نے بتایا کہ کئی سال قبل ان کی گاڑی کا بہت برا حادثہ ہوا تھا، جس کے بعد ان کی زندگی تبدیل ہوگئی۔اس حادثے میں اداکارہ کی 12 ہڈیاں ٹوٹی جبکہ کئی فریکچر آئے۔سوشل میڈیا پر اداکارہ کو ان کے سخت بیانات کے باعث تنقید کا بھی نشانہ بنایا گیا۔

تاریخ اشاعت : منگل 9 جولائی 2019

Share On Whatsapp