مایا علی نے بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

اسلام آباد : پاکستانی اداکارہ مایا علی نے بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔پاکستانی ویب سائٹ کے مطابق مایا علی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا کہ انہیں بالی وڈ اداکار اکشے کمار کے ساتھ فلم کی پیشکش ہوئی اور انہوں نے فلم کے لئے ا?ڈیشن بھی دیا لیکن پھر چند وجوہات کی بنائ پر وہ فلم کا حصہ نہیں بن سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرناچاہیں گی۔ مایا علی ان دنوں فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 9 جولائی 2019

Share On Whatsapp