احمد علی بٹ با صلاحیت اداکار ہیں، واسع چوہدری

اسلام آباد : اداکار و میزبان واسع چوہدری نے کہا ہے کہ اداکار احمد علی بٹ با صلاحیت اداکار ہیں۔اداکار واسع چوہدری نے ٹویٹر کی پوسٹ میں احمد علی بٹ کو لکس سٹائل ایوارڈ میں نامزد ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے 1998 ئ میں پہلی دفعہ سٹیج پر دیکھا تو ان کو شائقین کا ان کے موٹاپے کو دیکھ کر ردعمل آج بھی یاد ہے لیکن پھر ان کی اداکاری کو نہ صرف کراچی ، لاہور ، دبئی بلکہ لندن اور نیویارک میں سراہا گیا اور آج وہ خوش ہیں کہ ان کو بطور بہترین اداکار کیلئے لکس سٹائل ایوارڈ میں نامزد کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ احمد علی بٹ نے شوبز میںقائم اس نظریے کی تردید کی ہے ایک اداکار اداکاری سے پہچانا جاتا ہے نہ کہ سائز سے۔

تاریخ اشاعت : منگل 9 جولائی 2019

Share On Whatsapp