سٹیج ڈرامہ ’’کنگ از بیک‘‘ 12 اور 13جولائی کو کراچی کے پورٹ گرینڈ میں دکھایا جائے گا

اسلام آباد : پاکستانی کامیڈین عمر شریف کا سٹیج ڈرامہ ’’کنگ از بیک‘‘ 12اور 13جولائی کو کراچی کے پورٹ گرینڈ میں دکھایا جائے گا۔ پاکستانی ویب سائٹ کیٹویٹر پیج پر عمر شریف کے سٹیج ڈرامہ ’’کنگ از بیک‘‘ کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا جس میں بتایا گیا کہ عمر شریف اپنے ساتھی اداکاروں کے ساتھ 12اور 13جولائی کوکراچی کے پورٹ گرینڈ میں سٹیج ڈرامہ پیش کریں گے، ڈرامہ عمر شریف نے تحریر کیا ہے جبکہ اس کی ہدایات سید فرقان حیدر نے دی ہیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 9 جولائی 2019

Share On Whatsapp